اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانیہ، ایران چیمبر آف کامرس (BICC) کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ تہران اور لندن کے درمیان اقتصادی تعلقات بڑھا دیا جائے گا اور اس حوالے سے برطانوی تجارتی وفد کا جلد ایران کا دورہ متوقع ہے.
يہ بات 'مارٹن جانسٹن' نے گزشتہ دنوں ارنا كے نمائندے كو خصوصي انٹريو ديتے ہوئے كہي.
اس موقع پر انہوں نے مزيد كہا كہ برطانيہ كے تجارتي وفد كا دورہ ايران اكتوبر كے مہينے ميں متوقع ہے جس كا اصل مقصد باہمي تجارتي اور اقتصادي تعلقات كو وسيع كرنا ہے.
بي آئي سي سي كے ذرائع نے ارنا كو بتايا ہے كہ برطانوي وفد ميں مارٹن جانسٹن اور ايران ميں تعينات سابق برطانوي سفير 'ريچرڈ ڈالٹن' شامل ہوں گے.
اس دورے كے موقع پر برطانوي وفد اور ايران كے صنعتي، تيل، گيس، بينكاري اور تجارتي شعبوں كے اعلي حكام سے ملاقاتيں ہوں گي.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲